15 مئی، 2026، 6:35 PM

عرب حکومتوں کے شیعہ مخالف اقدامات پر قم کے علماء کا شدید ردعمل

عرب حکومتوں کے شیعہ مخالف اقدامات پر قم کے علماء کا شدید ردعمل

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے بعض عرب ممالک کی جانب سے شیعہ برادری کے خلاف مبینہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدامات قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعض عرب ممالک میں شیعہ شہریوں کی جلاوطنی، گرفتاریوں اور مبینہ تشدد کے واقعات کے بعد جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی جارحیت اور بعض خلیجی عرب حکومتوں کی حمایت کے باوجود دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد قوموں میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر معمولی یکجہتی پیدا ہوئی ہے۔

جامعہ مدرسین کے مطابق مشرق سے مغرب تک عالم اسلام کے عوام ایران کی حمایت کر رہے ہیں اور جارحیت کے خلاف ایرانی ردعمل کو درست قرار دے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بعض عرب حکومتیں عالمی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے شیعہ اور سنی کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتی ہیں اور اسی مقصد کے تحت اپنے ممالک میں شیعہ شہریوں پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جلاوطنی، تشدد اور قید جیسے اقدامات غیر انسانی طرز عمل ہیں اور ان کے پیچھے امریکی و صہیونی سازشیں کارفرما ہیں۔

جامعہ مدرسین نے کہا کہ ایران کی سیاسی فکر اسلامی اصولوں پر قائم ہے اور اس کا بنیادی مؤقف امت مسلمہ کے اتحاد اور دشمنان اسلام کے خلاف مشترکہ مزاحمت ہے۔

بیان میں بحرین، کویت، امارات اور دیگر عرب ممالک میں شیعہ برادری اور دینی علما کے خلاف کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلامی دنیا کی تمام صلاحیتیں استعماری طاقتوں اور اسرائیل کے اثر و رسوخ کے خاتمے کے لیے استعمال ہونی چاہئیں۔

جامعہ مدرسین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، عراق اور لبنان جیسے ممالک میں شیعہ فکر کا مضبوط اثر امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے، اسی لیے شیعہ مخالف اقدامات کو امریکی اور صہیونی منصوبے کا حصہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

بیان میں عرب حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی شیعہ مخالف پالیسیاں غلامانہ طرز عمل کی عکاس ہیں۔

جامعہ مدرسین نے عالم اسلام کے علما سے مطالبہ کیا کہ وہ فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنائیں اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک اور پوری امت مسلمہ کے لیے خیرخواہی کا جذبہ رکھتا ہے اور شیعہ مخالف سرگرمیاں خطے کے بحرانوں کا کوئی حل فراہم نہیں کر سکتیں۔

News ID 1939287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha